چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ساتھی ججز کو اپنے گھر بلا لیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ساتھی ججز کو اپنے گھر بلا لیا

Justice Umar Ata Bandial chief justice of Pakistan.... | Asia Today

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کر نے کے اعلان کے بعد آئینی بحران پیدا ہونے پر سپریم کورٹ نے معاملے کا نوٹس لے لیاہے ۔

نجی ٹی وی” جیونیوز” نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے دیگر ججز کو معاملے پر مشاورت کیلئے اپنے گھر بلا لیا ہے ۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت شروع ہو جس پر انہوں نے فواد چوہدری کو گفتگو کا موقع دیا ، فواد چوہدری نے نشست پر کھڑے ہو کر تحریک عدم اعتماد کے خلاف آرٹیکل 5کے تحت تحریک پیش کی جسے سپیکر نے قبول کرتے ہوئے آئینی طور پر درست قرار دیا اور تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی اور رولنگ جاری کر دی ،سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔

 جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کر دی۔ بعد ازاں صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائز پہ قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔

Share.

Leave A Reply