پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو نے پاکستان کے موجودہ سیاسی بحران کو غیرعوامی سیاست کا فطری نتیجہ قرار دے دیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو نے پاکستان کے موجودہ سیاسی بحران کو غیرعوامی سیاست کا فطری نتیجہ قرار دے دیا

Bhutto was a science of politics - Pakistan - Business Recorder

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو نے پاکستان کے موجودہ سیاسی بحران کو غیرعوامی سیاست کا فطری نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت صرف ایک خالی لفظ ہے۔ ملکی سیاست میں عوامی کردار کو مکمل طور پر ختم کیا گیا ہے۔ عوام کو سیاست سے آؤٹ کرنے کے بعد اب اقتدار پرست جماعتیں اقتداری کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں۔ سیاست عوامی حقوق کی جدوجہد کا نام ہے مگر حکمرانوں اور اقتدار پرست سیاستدانوں نے ملک کو تماشے میں تبدیل کردیا ہے۔آج جس طرح آئین کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم نے اب تک ماضی سے سبق نہیں سیکھا۔ حکومت اور حزب اختلاف کی اقتداری ہوس نے ملک کو بندگلی میں کھڑا کردیا ہے۔ آج انصاف کا نام لیا جا رہا ہے حالانکہ حالات خود گواہی دے رہے ہیں کہ اقتدار پرستوں کو انصاف نہیں بلکہ اقتدار چاہیے۔ آج ملک کی صورتحال کل سے بدتر ہے۔
پارٹی چیئرپرسن نے کہا ہے کہ گذشتہ چار برسوں سے جو سیاسی جنگ حزب اقتدار اور حزب اختلاف میں جاری ہے اس میں عوامی مفاد کا ایک لفظ بھی شامل نہیں ہے۔آج عوام کا سیاسی کردار ایک تماشائی جیسا ہے۔ جب کہ یہ سیاست ہے؛ یہ کرکٹ نہیں۔ جوا نہیں۔ یہ ان بکاؤ گھوڑوں کی ریس ہے جن کے پیروں تلے عوامی مفادات کچلے جا رہے ہیں۔ ہم ملک کے اس سیاسی بحران میں ایک فریق ساتھ دینے کے بجائے اس عوام کے حقوق کا نعرہ بلند کرتے ہیں جس کے ساتھ عشروں سے انصاف نہیں ہوا۔

Share.

Leave A Reply