تحریک عدم اعتماد: اسمبلی اجلاس شام 7:30 بجے تک ملتوی، پی ٹی آئی کا اپنے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس دائر
سپریم کورٹ کے حکم پر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے بلایا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد شام 7:30 بجے دوبارہ شروع ہو گا۔ اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے جلد ووٹنگ کروائے جانے کے مطالبات کے باوجود اب تک ووٹنگ کے عمل کا آغاز نہیں ہو سکا ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے اپنے 20 منحرف اراکین کے خلاف کارروائی کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس جمع کروا دیا ہے۔