خط اسپیکر، چیئرمین سینیٹ، چیف جسٹس اور آرمی چیف کو دکھانے کی منظوری
وفاقی کابینہ نے خط ڈی سائفر کرکے اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو دکھانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، مراد سعید، شفقت محمود، شوکت ترین و دیگر شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دھمکی آمیز خط اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے شئیر کرنے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خط ’ڈی سائفر‘ کرکے اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو دکھایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کو موجودہ صورتحال میں استعفیٰ نہیں دینا چاہیے۔