اسلام آباد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج رات لندن روانہ ہو رہے ہیں
اسلام آباد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج رات لندن روانہ ہو رہے ہیں، جہاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور اختلافی معاملات پر بات کریں گے۔
وطن واپسی پر کابینہ میں شمولیت کا کریں گے ۔گزشتہ روز ایوان صدر میں بلاول بھٹو زرداری حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے لیکن انہوں نے وزیر خارجہ کے طو رپر حلف نہیں اٹھایا جب اس بارے میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سے دریافت کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری حلف اٹھائیں گے وہ لندن روانہ ہو رہے ہیں ،وزارت اور خارجہ پالیسی سے متعلق بہت سے امورپر وہ نواز شریف بات کرنا چاہتے ہیں اس لئے وہ واپس آ کر حلف اٹھانے کا فیصلہ کریں گے ،اصولی طور پر وہ وزیر خارجہ بننے پر رضا مند ہیں لیکن بہت سی پالیسی ایشو پر وہ نواز شریف سے تفصیلی ملاقات کرنا چاہتے ہیں ۔