لاہور: مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان (TLP) علامہ حافظ سعد حسین رضوی کا چاغی واقعے پر ردعمل

Pinterest LinkedIn Tumblr +

لاہور: مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان (TLP) علامہ حافظ سعد حسین رضوی کا چاغی واقعے پر ردعمل

TLP chief Saad Rizvi to tie the knot tomorrow: sources

لاہور: چاغی میں ریاستی اداروں کی جانب سے طاقت کا استعمال قابلِ مذمت ہے، حافظ سعد حسین رضوی

لاہور: چاغی میں شہید ہونے والے ٹرک ڈرائیور اور مظاہرین کو انصاف ملنا چاہیئے، حافظ سعد رضوی

لاہور: مقتدر طبقات نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ریاستی اداروں کو “غنڈہ فورس” میں تبدیل کردیا ہے، حافظ سعد حسین رضوی

لاہور: اگر گزشتہ برس لاہور مسجد رحمۃ اللعلمین میں پرامن احتجاج کرنے والے شہریوں کے قاتلوں کو سزا مل جاتی تو آج چاغی میں یہ سانحہ نہ ہوتا، حافظ سعد حسین رضوی

لاہور: گزشتہ برس ان ہی ایام میں پیرا ملٹری فورسز اور سول ادارے ملک بھر میں ٹی ایل پی کارکنان کو مار رہے تھے، یہی لبرل تھے جو خوشیاں منارہے تھے، کچل ڈالو۔۔۔ مار ڈالو۔۔۔ تُن کے رکھو۔۔ کے نعرے لگارہے تھے، ان سے سوال ہے کہ اس وقت قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق کے معاملات کہاں تھے؟ حافظ سعد حسین رضوی

لاہور: گزشتہ برس ریاستی اداروں کی غنڈہ گردی پر جن لوگوں نے حوصلہ افزائی کی، آج وہ محض ریاستِ پاکستان اور فوج کے بغض میں شور و غوغا کررہے ہیں، ان کا مظلوموں کی ہمدردی سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، حافظ سعد حسین رضوی

لاہور: ٹی ایل پی ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے، چاہے وہ پنجابی ہو، سندھی ہو، مہاجر ہو، پشتون ہو یا بلوچ، حافظ سعد حسین رضوی

لاہور: ہم ہر مظلوم کا ساتھ دیں گے، ہم ہر ظالم کا ہاتھ روکیں گے، حافظ سعد حسین رضوی

لاہور: حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ معاشرہ حالتِ کفر پر قائم رہ سکتا ہے لیکن حالتِ ظلم پر قائم نہیں رہ سکتا، حافظ سعد حسین رضوی

لاہور: چاغی جیسے سانحات سے مایوسیاں پھیلیں گی اور پاکستان دشمن عناصر فائدہ اٹھائیں گے، حافظ سعد حسین رضوی

لاہور: بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں، ان کے ساتھ ماضی میں ہوئی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے، حافظ سعد حسین رضوی

Share.

Leave A Reply