ڈسٹرکٹ دادو پولیس
دادو میہڑ کے قریب گاؤں فیض محمد دریانی چانڈیو میں آتشزدگی کے خوفناک واقعے میں انسانی جانیں ضائع ہوگئیں، واقعے سے ہر انسان افسردہ،
آگ لگنے کے اس المناک واقعے میں متاثرین کی امداد میں دادو پولیس نے بھی بھرپور کردار ادا کیا،
دادو پولیس نے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی، آج دن بھر ایس ایس پی دادو بھی بذاتِ خود جائے وقوعہ پر موجود رہے،
گزشتہ شب واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی دادو عرفان علی سموں صاحب نے بروقت مقامی پولیس کو متاثرین کی امداد کرنے کی ہدایت کی اور آس پاس کے تھانوں سے مزید پولیس نفری بھی جائے وقوعہ پر روانا کی گئی۔
*مقامی پولیس نے متاثرہ گاؤں مکینوں کے ہمراہ ریسکیو آپریشن میں بھرپور کردار ادا کیا، آگ سے جھلسنے والے گھروں میں پھنسے افراد کو محفوظ کیا گیا، زخمیوں اور نعشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔*
*ایس ایس پی دادو عرفان علی سموں صاحب دن بھر آگ زدہ علاقے میں موجود رہے اور تمام امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے رہے انہوں نے متاثرین کی مدد کیلیے پولیس کو الرٹ رکھا اور متاثرین کو حوصلا رکھنے کی تسلی دیتے رہے۔*
______________
ᴘʀᴏ ᴛᴏ ssᴘ ᴅᴀᴅᴜ
*Irfan Ali Samo, ᴘsᴘ*