اللہ پاک ملک پاکستان کو اندرونی و بیرونی انتشار سے محفوظ فرمائے، شاہ محمود قریشی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اللہ پاک ملک پاکستان کو اندرونی و بیرونی انتشار سے محفوظ فرمائے۔

سابق گورنر و والد مخدوم شاہ محمود قریشی محمد سجاد حسین قریشی کی برسی کی تقریب احاطہ دربار بہاوالدین زکریا میں منعقد کی گئی۔برسی کی تقریب میں شاہ محمود قریشی نے خصوصی دعا کروائی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے پیارے اس دنیا سے چلے گئے اللہ انکے درجات بلند فرما جبکہ اللہ تعالی گھروں چادر اور چار دیواری کی بھی حفاظت فرمائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالی ملک و قوم کی سلامتی فرما، اللہ پاک ملک پاکستان کو اندرونی و بیرونی انتشار سے محفوظ فرمائے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمارے آباو اجداد کی خطاؤں کو معاف فرما جبکہ اللہ تعالی ہماری غفلتوں کو معاف فرما دے اور اللہ تعالی ہماری عبادتوں کو قبول فرمائے۔

Share.

Leave A Reply