پی ٹی آئی کا مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مئی کے آخری ہفتےمیں لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مئی کے آخر میں لانگ مارچ کی کال دیں گے اور یہ صرف پی ٹی آئی والوں کے لیے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد لانگ مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سےبڑا مارچ ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم پر نیب اور ایف آئی اے میں کرپشن کے کیسز ہیں، کابینہ میں 60فیصد لوگ ضمانت پر ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت کرپٹ ترین لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔پاکستان کا فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاند رات کو تمام پاکستانی نوجوان پاکستانی پرچم لے کر نکلیں۔