شمالی وزیرستان میں عید کا چاند نظر آگیا
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کل بروز اتوار عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کل بروز اتوار عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا۔
میر علی کی مقامی فقیران جامع مسجد کے مفتی شیر اکبر نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
مفتی شیر اکبر نے عید کے چاند کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی اتوار کو عید الفطر منائی جائے گی۔
شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے چاند کے نظر آنے سے متعلق 9 افراد نے علمائے کرام کے سامنے گواہی دی جس کے بعد اتوار کو عید کا اعلان کیا گیا۔