کوئی پاکستانی دنیا میں کہیں جرم کرےتو یہاں مقدمہ ہوسکتا ہے،اعظم نذیر
اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی پاکستانی دنیا میں کہیں جرم کرےتو یہاں مقدمہ ہوسکتا ہے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سعودی عرب میں پیش آنے والے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک تھا، قانونی صورتحال کے مطابق ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی پاکستانی دنیا میں کہیں جرم کرےتو یہاں مقدمہ ہوسکتا ہے، ان مقدمات میں کوئی ایسی دفعہ نہیں جو توہین رسالت کے زمرےمیں آئی ہو۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ قابل دست اندازی جرم ہے، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، وفاق صوبوں کو یقین دہانی کروائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قانون نے اپنا رستہ لیا ، مقدمات توہین رسالت کے نہیں ہیں، عدالتیں جو بھی سزا مختص کریں گی ہمارے لیے وہ قابل قبول ہے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مقدس مقامات پر احتجاج مذہبی فرائض سے روکنا قابل سزا جرم ہیں، مسجد نبویﷺ کے واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔