وہ دن دور نہیں ملک میں جب پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی، آصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں ملک میں جب پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی۔
آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصروفیات کے باعث آپ سے ملنا کم ہوتا ہے، انشاءاللہ پورے پاکستان میں کامیابی ہوگی۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے عید الفطر کی نماز زرداری ہاؤس نوابشاہ میں ادا کی
زرداری ہاؤس نوابشاہ میں آصف علی زرداری کے ساتھ مقامی قیادت کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نماز کے بعد ملک کی سلامتی و بھلائی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے جس میں ملکی سلامتی، ترقی اور بقا کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
عید الفطر کے موقع پر وفاقی دارلحکومت سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ چاند رات پر بازاروں میں عوام کا کافی رش دیکھنے کو ملا۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے اپنے مرحومین کی قبروں پر حاضری کے لیے قبرستانوں کو رخ کیا جبکہ قبرستانوں کے باہر پھولوں کے اسٹالز کی ایک بڑی تعداد دیکھنے کو ملی۔