تیسری بیوی دانیہ کے سنگین الزامات پر عامر لیاقت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
تیسری بیوی دانیہ کے سنگین الزامات پر عامر لیاقت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گواہ بنا کر وہ اپنے دفاع میں قانونی طور پر عدالت کا نوٹس ملنے کے بعد جواب ضرور داخل کریں گے۔
انہوں نے فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ نشے اور تشدد جیسے بدترین الزامات کے بعد انتہائی شرم ساری سے وہ آڈیو پیفامات جاری کررہے ہیں اور عدالت میں تصاویر بھی ہیش کروں گا جسے دیکھنے کے بعد روح کانپ اٹھے گی۔
عامر لیاقت نے کہا کہ میں شراب پیتا ہوں نہ آئس کا نشہ کرتا ہوں چار ماہ کی شادی میں بھوکا رکھنے والا روزانہ ان کی پسند کا کھانا باہر سے منگوا کر کھلاتا تھا جس انسان نے زندگی بھر عورت کی عزت و احترام کا درس دیا ہو وہ تشدد کرے گا؟ اور اگر کرتا تھا تو ۱۵ دن یہ میرے ساتھ رہیں جس میں ان کی کم عمری کے باعث جب مجھے انہوں نے بتایا کہ یہ ابھی ۱۵ برس کی ہیں میں نے اپنا بستر الگ کرلیا تو تشدد کس وقت کیا؟ اور طبی ٹیسٹس کے ذریعے دوباتیں سامنے آجائیں گی کہ مبینہ طور پر پندرہ برس کی لڑکی ڈیڑھ ماہ سے بہاولپور میں کیسے اس عمل سے گزری کہ شوہر کی غیر موجودگی کے باوجود وہ معاملات جاری رہے جو کہ ممکنُ نہ تھے ساتھ ساتھ اپنی عمر چھپاکر مجھے جعلی شناختی کارڈ دکھا کر اطمینان دلانے کا جرم اس کے سوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں آج عوام کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ شادی کے ۱۵ دن بعد بہاولپور گئیں اور ۱۵ دن بعد واپس آئیں اور آنے کے بعد تین دن گزرے کہ یہ دوبارہ بہاولپور چلی گئیں ۱۵ دن بعد واپس آئیں اور اس دوران میرے بس ایک سوال پر کہ کراچی میں تو ۲۴ گھنٹے آپ کا موبائل آن رہتا تھا لیکن اس بار رات سے صبح تک مسلسل بند رہا کیا بات تھی انہوںُ نے پہلے بہانے بنائے اور پھر قبول کیا کہ بند کردیتی تھی میں چپ رہا لیکن تشویش میں مبتلارہا آج مجھ پر شدد کا جھوٹا الزام لگا کر حدود میں رہتے ہوئے وہ حقیقت بیان کرنے پر مجبور کردیا جو میں کرنا نہیں چاہتا تھا ان چار ماہ میں چونکہ ان کے گھر میں کمانے والا کوئی نہ تھا میں معاشی حالات کی مجبوری کے باوجود ان کی والدہ کوماہانہ دولاکھ روپے بھجواتارہا جبکہ ایک لاکھ روپے ان کو جیب خرچ دیتا رہاُاور یہ کمرےمیںُ بند اس دور کی سب سے بڑی جھوٹی خاتون خود گاڑی ڈرائیو کر کے ۱۲ بجے دوپہر نکلتیں پارلر جاتیں۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ تنسیخ نکاہ کے لیے عدالت پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔
دانیہ شاہ نے درخواست میں لکھا ہے کہ عامر لیاقت جیسے نظر آتے ہیں ویسے نہیں ہیں۔
دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔
دانیہ شاہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کی جائے اور حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے، گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے۔
انہوں نے درخواست میں مزید لکھا ہے کہ عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں تاہم ان کی تردید کردی جاتی تھی۔