گورنر پنجاب کی برطرفی غیر آئینی ہے،عثمان بزدار
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کی برطرفی غیر آئینی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی امپورٹڈ حکومت کیخلاف بڑے بڑے جلسےکرنے جارہی ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ گورنر پنجاب کی برطرفی غیر آئینی ہے اس لئے ہم اس عمل کو مسترد کرتے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دیا تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئین اور قانون کو فالو کیا جائے اسی میں سب کی بہتری ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے الیکشن کمیشن کا فیصلہ منحرف ارکان کے خلاف آئے گا۔