کورونا کا نیا سب ویرینٹ رپورٹ، محکمہ صحت کی شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کورونا کا نیا سب ویرینٹ رپورٹ، محکمہ صحت کی شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت

پاکستان بھر میں ایک بار پھر سر اٹھاتے کورونا کیسز کی پیش نظر محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر اختار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری صحت سندھ ، ڈی جی ہیلتھ سندھ سمیت دیگر افسران شریک  تھے۔
اجلاس کے دوران محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کورونا کے ٹیسٹ ایک بار پھر یومیہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کی شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے اور ساتھ ہی ہیلتھ پروفیشنلز کو بھی ایس او پی پر عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت نے شہریون کو ہدایت کی ہے کہ شہری بھی ایس او پیز پر عملدرآمد اور بوسٹر ڈوز لگوائیں۔
خیال رہے کہ  قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے آگاہ کیا گیا تھا کہ پاکستان میں اومیکرون کی ذیلی قسم  کی تصدیق ہوئی ہے۔
قومی ادارہ صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اس ویرینٹ سے بچاؤ کيلئے ہجوم والی جگہ ماسک پہننا اور ويکسی نيشن ہی بہتر احتياط ہے۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے عوام کو ویکسینيشن مکمل کرانے اور 6 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگوانے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔
حالات کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں۔
Share.

Leave A Reply