شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی و بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ملاقات کی جس میں امن وامان کی صورتحال پر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ایڈیشنل آئی جی نے بریفنگ دی۔
ملاقات میں شہر میں جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، شہر میں مختلف اوقات میں پیٹرولنگ کی جائے۔