پانی کی قلت سے دوچار شہر قائد کیلئے ایک اور خوفناک خبر

Pinterest LinkedIn Tumblr +

پانی کی قلت سے دوچار شہر قائد کیلئے ایک اور خوفناک خبر

کراچی پانی

سندھ میں پانی کی کمی 62 فیصد تک پہنچ گئی جس سے  کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کینجھرجھیل میں پانی کا لیول 42 فٹ ہونے پرکراچی کو پانی کی فراہمی بند ہوجائے گی۔ کینجھرجھیل سے کراچی کو  1200 کیوسک پانی یومیہ فراہم کیا جاتا ہے۔
سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا اور پانی کی کمی 62 فیصد تک پہنچ گئی جس کے باعث فصلیں متاثر ہونے لگیں اور جانوار بھی مرنے لگے جب کہ پانی کی کمی کی وجہ سے کاشت کاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کراچی میں پانی کی قلت سنگین ہونے کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا۔ کراچی کو پانی فراہم کرنے والا اہم ذخیرہ کینجھر جھیل میں پانی کی سطح بدستور گر رہی ہے جس کے سبب شہر میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
بارشوں کا پانی نہ پہنچنے کی وجہ سے کینجھرجھیل میں پانی کا لیول گھٹ کر 48 فٹ پر آگیا۔ لیول 42 فٹ تک آنے کی صورت میں کراچی کو پانی کی فراہمی مکمل بند ہوجائے گی۔
سندھ میں پانی کے بحران کی وجہ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں، دریائے سندھ میں پانی کی کمی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور دریا میں اس وقت پانی کے بجائے ریت ہی ریت موجود ہے۔
سندھ کے بیراجوں پر پانی کی صورتحال مزید خراب  ہوگئی اور مجموعی طور پر تینوں بیراجوں میں پانی کی کمی میں آرہی ہے۔ گڈو بیراج کو اس وقت 100 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے اور سکھر بیراج پر 52 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے جب کہ کوٹری بیراج پر پانی کی کمی 70فیصد ہوگئی ہے۔
دوسری جانب حیدرآباد، ٹھٹہ، سجاول اور بدین سمیت مختلف علاقوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ کپاس کی فصل 35 سے 40 فیصد کم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ نہری پانی کی فراہمی کو یقینی بناکر فصلوں کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔
کراچی کے پانی کے قدرتی ذخیرے کینجھر جھیل میں پانی کی سطح گھنٹنے لگی۔ کینجھر جھیل میں پانی کی سطح  میں بدستور کمی جاری ہے۔ جھیل کی انتہائی سطح 54 فٹ سے کم ہو  کر 48 فٹ پر پہنچ گئی۔ جھیل کا لیول  42 فٹ   ہونے پر کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہوجائے گی۔
سرکاری حکام کے مطابق  کینجھر جھیل میں پانی کی سطح ڈیڈلیول کے قریب پہنچ گئی، جھیل میں پانی کی سطح 56 سے کم ہوکر 48 فٹ پر آگئی۔ جلد بارشیں نہ ہوئیں اور گلیشیئرز کا پانی جھیل میں نہ آیا تو صورتحال  سنگین  ہوسکتی ہے۔
Share.

Leave A Reply