’نواز شریف زرداری کو دیکھ رہے ہیں اور آصف زرداری پتا نہیں کسے دیکھ رہے ہیں‘
سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔
اسد عمر نے نون لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے حکومت میں آنے سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا۔
اس سے قبل ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے لکھا کہ ملک کے معاشی حالات خطرناک ہوتے جا رہے ہیں اور فیصلہ سازی منجمد ہے۔
انھوں نے لکھا ’مفتاح اسماعیل شہباز شریف کو دیکھ رہے ہیں، شہباز شریف اسحاق ڈار کو دیکھ رہے ہیں، اسحاق ڈار نواز شریف کو دیکھ رہے ہیں اور نواز شریف آصف علی زرداری کو دیکھ رہے ہیں۔ زرداری پتا نہیں کسے دیکھ رہے ہیں۔‘