پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) نے گذشتہ روز اسرائیل کی طرف سے دمشق کے ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے دارالحکومت پر اسرائیل کا یہ حملہ اس وقت ہوا ہے جب مڈل ایسٹ کے کچھ ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کر رہے ہیں۔ ان حالات میں اسرائیلی حملے کا مقصد اس کے علاوہ اور کچھ نہیں کہ اسرائیل مشرق وسطی میں کبھی بھی مکمل امن نہیں چاہتا۔ پارٹی نے اسرائیل کے اس موقف کو بھی رد کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ یہ حملہ اس لیے کیا گیا؛ کیوں کہ ایران حزب اللہ کو ہتھیار دینے کے لیے نجی فلائٹس استعمال کر رہا تھا۔ پارٹی نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا گذشتہ کئی ہفتوں سے یوکرین روس کا مقابلہ اپنے بل بوتے پر کررہا ہے؟ کیا امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادی یوکرین کو ہتھیار نہیں دے رہے؟
پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو)سمجھتی ہے کہ اگر عالمی قوتیں عالمی امن چاہتی ہیں تو پھر یہ انصاف کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ عالمی امن کا تقاضہ ہے کہ سب ممالک اور ساری اقوام سے ناانصافی کی روش ختم کی جائے اور عالمی امن کے لیے ساری سازشوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ دنیا میں امن دوہرے معیار سے قائم نہیں ہوسکتا۔
پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) نے گذشتہ روز اسرائیل کی طرف سے دمشق کے ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت
Share.