رحیم یارخان کی رہائشی یتیم لڑکی حنا خورشید درانی، بیوہ خاتون شاہدہ تسنیم درانی نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار،سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کے ایماء اور پشت پناہی پرانکے فرنٹ مین قبضہ گیر رشید کورائی نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ میرے والد خورشید احمد خان درانی کی کینسر کے سبب وفات کے بعد ہمارے مستاجر رشید کورائی کی نیت خراب ہوگئی. اچانک اس نے ٹھیکہ دینا بند کر دیا. پھر مستاجری کی رقم آجکل دینے کا کہہ کر ٹرخاتا رہا جب میری بوڑھی ماں ٹھیکے کی رقم لینے کے لیے وہاں گئی تو الٹا سنگین دھمکیاں دینا شروع کر دیں. بعد میں ہمیں پتہ چلا کہ اس نے خفیہ طور پر عاشق وغیرہ کے ساتھ مل کر جعل سازی کے ذریعے جھوٹا اقرار نامہ تیار کرکے عدالت میں کیس دائر کر رکھا ہے. معلوم ہونے پر ہم نے پیچھا کیا اور پیروی کی. جس کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے طویل انکوائری کی. انکوائری میں فراڈ اور جعل سازی ثابت ہونے پر تھانہ سٹی اے ڈویژن رحیم یارخان میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر1071/20درج ہوئی.اس وقت سے لیکر اب تک پولیس نے ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا.مخدوم خسرو بختیار اور مخدوم ہاشم بخت جواں بخت کے چہیتے ناجائز قبضہ گیر اور فرنٹ مین رشید کورائی سے ہماری 46ایکڑ 6کنال زمین واگزار کرا کر دی جائے.مستاجری کی بقایا رقم بھی دلائی جائے.اگر ہمیں ہمارا حق نہ دلایا گیا، جعل سازوں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی، مستاجری کی رقم اور زمین واگزار کراکر نہ دی گئی تو ہم پنجاب اسمبلی لاہور یا پارلیمنٹ ہاس اسلام آباد کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر بیھٹیں گی اس وقت تک وہاں سے نہیں اٹھیں گی جب تک حق اور انصاف نہیں ملے گا۔
سابق وفاقی وزرا مخدوم خسرو بختیار اورہاشم جواں بخت کے فرنٹ مین نے کروڑوں کی زمین پر قبضہ کر لیا یتیم لڑکی کی فریاد
Share.
1 Comment
Long living the peace