ہم الیکشن جیت کر دوبارہ حکومت میں آئیں گے،عمران خان

Pinterest LinkedIn Tumblr +

جب تک انتخابات نہیں ہوں گے ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا،یہ حکومت ملک کو اس نہج پر نہ لیکر چلے جائے کہ سب کچھ ہاتھ سے نکل جائے،چیئرمین تحریک انصاف*
عبدالجبار

لاہور – چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن جیت کر دوبارہ حکومت میں آئیں گے،میرا پہلا مطالبہ یہ ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن ہوں،ایسی حکومت آنی چاہیے جو بھاری اکثریت سے آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے ملکی معاشی صورتحال پر منعقدہ سیمینار سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا حکومت کی تبدیلی سے دباؤ معیشت پر آئے گا،معاشی مسائل کا حل قانون کی حکمرانی سے وابستہ ہے۔
جب ہم حکومت میں آئے تو سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا،پاکستان جیسے ہی مستحکم ہونے لگا تو کورونا آ گیا۔پہلے دو سال کے دوران ہم دہرے کرائسز سے نکلے۔پاکستان میں اس وقت لاک ڈاؤن لگا دیتے تو لوگ بھوک مر جاتے جس پر ہم پر تنقید بھی کی گئی-
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کیلئے اقدامات سے معاشی مشکلات کم ہوئیں،کورونا کے دوران ہم نے بہت منفرد فیصلے کئے جس پر مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے،جب تک انتخابات نہیں ہوں گے،اس وقت تک سیاسی استحکام نہیں آ سکتا،جب یہ حکومت آئی تھی تو ہم نے کہا تھا کہ یہ ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب لے جائیں گے،آج ہم جہاں کھڑے ہیں ایک ماہ بعد یہ کون کہہ سکتا ہے کہ ہم کہاں ہوں گے۔

گیلپ سروے کے مطابق 88 فیصد سرمایہ کاروں کا مؤقف ہے کہ حکومت کی سمت غلط ہے۔ عمران خان نے کہا کہ خوف آ رہا ہے یہ حکومت ملک کو اس نہج پر نہ لیکر چلے جائے کہ سب کچھ ہاتھ سے نکل جائے۔پاکستان میں ہر جگہ مافیاز بیٹھے ہیں،سب سے بڑا مافیا رئیل اسٹیٹ مافیا ہے،ایل ڈی اے کے ڈی جی نے بتایا کہ 200 ارب کی زمین بیچ دی گئی۔دریا،جنگلات اور زرعی زمینیں تک فروخت کر دی گئیں اور اس کا پیسہ بیرون ملک بھیجا گیا،جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔

Share.

Leave A Reply