*اظہار معزمت*
کراچی میں ایڈیشنل آئی جی کے دفتر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ۔۔۔۔ظفر احمد صدیقی ڈسٹرکٹ آرگنائزر ایم کیو ایم
ایم کیو ایم (پاکستان) حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے آج کراچی پولیس چیف آفس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں طویل عرصے سے امن و امان تھا لیکن آج کا یہ حملہ پاکستان کے معاشی حب کراچی کو ہی نہیں پاکستان کو عدم استحکام کرنے کی شازش ہے پاکستان اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے خراب معشیت کے باعث ہر شخص پریشان ہے اور ایسے میں دہشت گردوں کے حملہ کی وجہ سے ملک صوبے اور خاص کر کراچی کا صرف امن و امان ہی تباہ نہیں ہو گا بلکہ معشیت بھی بیٹھ جائے گی اور یہ ملک دشمنوں کی شازش ہے ایم کیو ایم اس واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے اور کراچی کے باسیوں کی خاطر ایسے ہر دہشت گردی کے سامنے سینہ سپر رہے گی ملک دشمنوں کے مذموم مقاصد کبھی پورے نہیں ہونگے حکومت و سیکورٹی ادارے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے
شعبہ نشرو اشاعت
ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ