سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و ایم پی اے پروین بشیر قائم خانی کا دستور کے 50 سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر
دستور پاکستان 1973 کے 50 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارک پیش کرتی ہوں ، پروین بشیر قائم خانی رکن سندھ اسمبلی
دستور کا تحفہ دینے والے تمام قائدین، جماعتوں ، ارکان پارلیمان کو۔خراج عقیدت پیش کرتی ہوں ، پروین بشیر قائم خانی
میں اپنے عظیم قائد اور آئین کے خالق شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے تمام ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے اس تاریخی دستاویز کو تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی پروین بشیر قائم خانی
آج کے دن میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو، کارکنان اور تمام جمہوریت پسند لوگوں کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے آئین اور جمہوریت کے اس سفر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پروین بشیر قائم خانی رکن سندھ اسمبلی
میں صدر آصف زرداری اور اتحادی حکومت کی شکرگزار ہوں جنہوں نے 2010 میں 18ویں ترمیم پاس کرکے 73 کے آئین کو بحال کیا، پروین بشیر قائم خانی
آئین وفاق کی تمام اکائیوں اور شہریوں کے بیچ ایک سماجی معاہدہ ہے،رکن سندھ اسمبلی
یہ شہید بھٹو کا آئین ہی ہے جو ہمیں آپس میں مضبوطی سے جوڑ کر رکھتا ہے اور بکھرنے نہیں دیتا، سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی پروین بشیر قائم خانی