حیدرآباد کی عدالت میں پارس شاہ قتل کیس کی سماعت

Pinterest LinkedIn Tumblr +
Awesome
  • User Ratings (1 Votes) 8.3

حیدرآباد کی عدالت میں پارس شاہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے چالان پیش کرنے کے لیے عدالت سے تین دن کی مہلت مانگی۔

پارس شاہ قتل کیس کی سماعت نویں سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ حمیرا اوٹھو کی عدالت میں ہوئی۔

مدعی سلمان شاہ، سحر شاہ رضوی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

چالان جمع کرانے کے لیے تین دن کا وقت دیا جائے، تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا: تفتیشی افسر کی عدالت سے استدعا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت تین روز کے لیے ملتوی کر دی۔
ہمارے بھائی پارس شاہ کو ناحق قتل کر کے ظلم کیا گیا: سحر شاہ رضوی

دو ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں اور دو ابھی تک مفرور ہیں ہماری آئی جی سندھ سے اپیل ہے کہ انہیں بھی گرفتار کیا جائے۔

پارس شاہ کے خون سے رنگے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Share.

Leave A Reply