ایم کیو ایم کے نامزد وائس چیئرمین شہباز قریشی پر پپلز پارٹی کے دہشتگردوں کا قاتلانہ حملہ ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے ظفر احمد صدیقی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ایم کیو ایم کے نامزد وائس چیئرمین شہباز قریشی پر پپلز پارٹی کے دہشتگردوں کا قاتلانہ حملہ ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے ظفر احمد صدیقی

پریٹ آباد میں گزشتہ رات کیو ایم کے نامزد وائس چیئرمین شہباز قریشی پپلز پارٹی کےدہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی،تشویشناک حالت میں سول اسپتال سے کراچی روانہ کر دیاگیا تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر کارکن قادر قریشی کے چھوٹے بھائی ایم کیو ایم پریٹ آباد حیدرآباد کے نامزد وائس چیئرمین شہباز قریشی کو پیپلز پارٹی کے دہشت گردوں نے گولیاں مار کر زخمی کردیا انہیں پہلے بھی کئی مرتبہ دھمکیاں دی جا رہی تھیں لیکن پولیس کے خاموش و جانبدارانہ کردار کے باعث یہ واقعہ رونما ہوا ڈسٹرکٹ انچارج ظفر صدیقی وارکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، حق پرست ایم پی اے راشد خلجی، ٹاونز اور یوسیز کے زمہ دران و کارکنان بڑی تعداد واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سول اسپتال پہنچ گئے اور شہباز قریشی کی عیادت کی اور واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں ڈسٹرکٹ انچارج ظفر احمد صدیقی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کارکنان کو پرامن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہر دور میں پپلز پارٹی کی بدمعاشی کا مقابلہ کیا ہے اور ابھی حال ہی میں دھاندلی زدہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے نشے میں چور یہ پپلز پارٹی کے دہشتگرد اپنی دھاک بٹھانے کے لئے بزدلانہ کارروائی کر رہے ہیں لیکن ہم حق پرست عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے صبر اور حکمت سے مقابلہ کرینگے

Share.

Leave A Reply