کراچی کے حالات زمہ دار کون؟؟

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کراچی کے حالات زمہ دار کون؟؟

تحریر(فرزانہ صدیقی)

اس وقت کراچی میں معیشت تباہی کے دہانے پرپوہنچ گٸ ہے پورے ملک کو پالنے معاشی حب کہلاۓ جانے والے کراچی سے کس بات کاانتقام لیاجارہاہے؟؟؟کاروبار تباہ روزگار ناپید یہاں تک کہ سرکاری قرضے تک یہاں والوں کے لیے میسر نہیں شہریوں کی قوتِ خرید محدود ہوتی جارہی تودوسری جانب عدم تحفظ بھی بڑھتاجارہاہے آخراس سب کی وجہ کیا ہے سرکاری مشنری کیوں قابل توجہ نہیں سمجھ رہی اس شہرکو اب تک کہ ترقیاتی کام عدم دلچسپی کاشکار ہیں تو فنڈذ کی ترسیل تک غلط ہاتھوں میں دیے جانے کی وجہ سے صحیع استعمال سے قاصر ہیں اس شہر کوضرورت ہے سنجیدہ اور باوقار افراد کی جو درست طریقے سے ان مساٸل کے حل پر پروگرامز مرتب کرے اور پچھلے ادوار کی طرح مثالی شہر بناسکے جب امن وامان سے لے کرقانون کی پاسداری تک اس خوبصورت شہرکی مثال دی جاتی تھیں اسوقت اس شہرکا انفراسٹرکچر تباہ و برباد ہوچکاہے جب کہ زمہ داران کو دلچسپی صرف اپناآپ سنوارنے اور پیسہ بنانے میں میری ارباب اختیار سے موٶدبانہ گزارش ہے کہ اس شہر پر رحم کیجیے یہاں کے گلی کوچے محلے گلیاں روڈ دکاندار خریدار سب کے سب روزگار دینے والے اور روزگار کے حصول والے قانون نافذ کرنے والے ہوں یا انصاف کے منتظر افراد ہوں یہاں کہ اسکولز یہاں کہ کالجز تعلیمی ادارے پارکس سب کے سب آپ کی توجہ کے طلب گار ہیں جلد اور بہتر اقدامات کرکے اس بدقسمت شہر کی تعمیر توسیع اور ترقی میں اپناحقیقی اور مٶثر کردار ادا کریں اور لوگوں کی دعاٸیں لیں

Share.

Leave A Reply