وزیرِاعظم کا انتخاب اتوار کو ہوگا، شیڈول جاری

Pinterest LinkedIn Tumblr +

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیراعظم کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی وزیراعظم کا انتخاب اتوار 3 مارچ کو کرے گی۔

اس میں کہا گیا کہ وزیراعظم کےلیے کاغذات نامزدگی 2 مارچ کو دن 2 بجے تک وصول کیے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 بجے تک ہوگی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم کےلیے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ قانون سازی سے لیے جاسکتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران تجویز اور تائید کنندگان کا موجود ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Share.

Leave A Reply