حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

Pinterest LinkedIn Tumblr +

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے ڈیزل کی موجودہ قیمت برقرار اور پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کی منظوری بھی دے دی ہے۔

Share.

Leave A Reply