عطا تارڑ نے تیمور جھگڑا کے کرپشن الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

Pinterest LinkedIn Tumblr +

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے تیمور جھگڑا کے کرپشن الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تیمور جھگڑا نے پی ٹی آئی کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پر یہ الزامات قابل تحقیق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا شور مچانے والوں کی “کرپشن دھاندلی” بے نقاب ہو چکی ہے، تیمور جھگڑا کے کرپشن اور رشوت کے سنگین الزامات کی تحقیقات پر کمیشن بننا چاہئے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ صاف چلی شفاف چلی کے پردے میں کرپشن کی کتنی بھیانک کہانی چھپی ہے، قوم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ اور کانوں سے سن لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سیف کے وضاحتی بیان سے کرپشن چھپائی نہیں جا سکتی، کروڑوں روپے کے عوض عہدوں کی فروخت نیا انکشاف نہیں، وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں یہ شواہد پہلے بھی سامنے آ کے ہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کرپشن کو ادارہ جاتی شکل دی، 190 ملیں پاؤنڈ، القادر ٹرسٹ، خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی، ہیرے کی انگوٹھیاں اور ہار، ٹرانسفر پوسٹنگ کی لوٹ سیل، فارن فنڈنگ، مالم جبہ، بی آر ٹی، ہیلی کاپٹر، ادویات سکینڈل، بلین ٹری سونامی مسلسل کرپشن کے چند ثبوت ہیں۔

Share.

Leave A Reply