پاکستان میں ناقص چھپائی والے ہزار کے نوٹ: کرنسی کی پرنٹنگ کیسے ہوتی ہے اور اس معاملے کا ذمہ دار کون ہے؟

Pinterest LinkedIn Tumblr +

پاکستان میں جعلی کرنسی نوٹوں کے زیرِ گردش ہونے کی خبریں تو اکثر اوقات سننے کو ملتی رہتی ہیں لیکن آدھے پرنٹ والے کرنسی نوٹوں کی خبر شاید بہت سے پاکستانیوں نے گذشتہ روز پہلی مرتبہ سُنی ہو گی۔

منگل (12 مارچ) کی دوپہر کراچی میں نیشنل بینک آف پاکستان کی ایک مقامی شاخ میں ایسے کرنسی نوٹوں کی ایک ویڈیو سوشل ویڈیو پر وائرل ہوئی جس میں بینک میں آنے والے کیش میں ایک ہزار کے نوٹوں کے ایک طرف پرنٹنگ تھی اور دوسری طرف کچھ نہیں تھا۔

ویڈیو میں موجود بینک اہلکار کے مطابق بینک میں جو صبح کیش آیا اس میں نئے نوٹوں کی ایک طرف پر پرنٹ اور دوسری سائیڈ پر کچھ بھی پرنٹ نہیں تھا، یعنی وہ سادہ صفحے جیسا تھا۔

ویڈیو میں بینک اہلکار بتاتا ہے کہ اِس کا پتا اُس وقت چلا جب ایک صارف نے یہ غلط پرنٹنگ والے نوٹ بینک کے عملے کو واپس کیے اور اس معاملے کی شکایت کی۔

Share.

Leave A Reply