جماعت اسلامی او پی ٹی آئی رہنماؤں کا ٹیلی فونک رابطہ

Pinterest LinkedIn Tumblr +

قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دونوں پارٹیوں کے درمیان مثبت رابطے قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کا جمہوریت کی مضبوطی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے اور ہم غلط فہمیاں دور کر کے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ ماضی میں رابطوں کے حوالے سے کنفیوژن پیدا ہوئی تھی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جدوجہد اور ایثار کی قدر کرتے ہیں، جماعت اسلامی آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ قومی قیادت کو باہمی اختلافات بھلا کر سیاسی و معاشی استحکام کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی۔

Share.

Leave A Reply