پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کراچی میں کھیلا جارہا ہے، مہمان ٹیم نے پاکستان کو 270 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
کپتان ہیلی میتھیوز نے 15 چوکوں کی مدد سے 145 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہیں، شیمین کیمبل نے 45 رنز بنائے،چنیل ہنری نے 23 بنا سکیں۔
ویسٹ انڈین ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں پر 269 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، نشرہ سندھو اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
پلئینگ الیون
پاکستان:
ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، منیبہ علی، ناجیہ علوی،، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز، طوبہ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر
ویسٹ انڈیز:
ہیلی میتھیوز (کپتان)، شیمین کیمبل (نائب کپتان)، عالیہ ایلینے، ایفی فلیچر، چیڈین نیشن، چیری این فریزر، چنیل ہنری، جینیلیا گلاسگو، کرشمہ رامہرک، کیٹ ولموٹ، کیانا جوزف، رشادہ ولیمز، ، سٹیفنی ٹیلر اور زیدہ جیمز