لاہور پولیس کی کارروائی، جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے گرفتار

Pinterest LinkedIn Tumblr +

لاہور میں سندر پولیس کے کارروائی کر کے جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بن کر لوگوں کوایف ائی اے میں بھرتی کرانے کا جھانسا دے کر پیسے لیتا تھا۔

پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتےہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم محمد جاوید ڈپٹی ڈائریکٹر نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق قصور کے رہائشی ملزم محمد جاوید نےاعتراف کیا کہ وہ اپنے علاقے میں بھی اپنا تعارف بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے کراتا تھا اور اب تک شہریوں سے کروڑوں روپے بٹور چکا ہے۔

ملزم کےخلاف لاہور ٹاؤن شپ، نواں کوٹ کے علاوہ اوکاڑا، سرگودہ ، چونیاں میں کروڑوں روپے بٹورنے کی ایف ائی ار درج ہیں جن میں ملزم عرصہ دراز سے اشتہاری ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

Share.

Leave A Reply