پاکستان کی معیشت آئی پی پیز کا معاملہ حل کیے بغیر صحیح نہیں ہوسکتی، مصطفیٰ کمال

Pinterest LinkedIn Tumblr +

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت آئی پی پیز کا معاملہ حل کیے بغیر صحیح نہیں ہوسکتی، آئی پی پیز کے معاملے پر سب کو ساتھ بٹھا کر معاملہ حل کرسکتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر توقع ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے 2 سے 3 روز میں ملاقات ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش ہونے والی ہے اور نالوں کی صفائی ہوئی نہیں، نالوں کی صفائی بارش سے 4 ماہ پہلے سے شروع ہوتی ہے، صفائی کا کام بارشوں کے دوران نہیں کیا جاتا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو کراچی کو اس کا جائز شیئر دینا ضروری ہے، بلدیاتی حکومت سے متعلق ہماری ترمیم پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں نوجوانوں نے کنونشن میں شرکت کی اور مستفید ہوئے، نوجوان نوکری ڈھونڈے والوں کے بجائے جاب دینے والے بنیں، وہ اپنا بزنس کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے پوری دنیا مارکیٹ ہے اور یہاں سے بیٹھ کر سب کر سکتے ہیں، ہمیں دنیا سے جڑنا ہوگا، اگر کوٹا سسٹم ختم نہیں ہو رہا تو ہم اس طرح سے کمائیں۔

Share.

Leave A Reply