نیپرا میں کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Pinterest LinkedIn Tumblr +

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے مئی اور جون کی ایڈجسمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنےکی درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نیپرا میں مئی، جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی، سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سر براہی میں ہوئی، جس میں چاروں صوبوں کے ممبران نیپرا شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں2.53 روپے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا ہے، جب کہ جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت 2.92 روپے اضافے کی درخواست کی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے مزید ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

دوران سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہا کہ بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی مختلف وجوہات ہیں، بجلی کا ٹیرف بڑھانے میں میکرو اکنامک صورتحال اہم جزو ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام سے نکل کر دوسرے پروگرام میں جارہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کی حساسیت کو بھی دیکھا جائے۔

واضح رہے کہ نیپرا کی جانب سے اگر کے الیکٹرک کی درخواست کو تسلیم کرلیا جاتا ہے تو اس اضافے سے کے الیکڑک صارفین پر 10 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Share.

Leave A Reply