وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ والے صرف تنخواہیں لے رہے ہیں اور کام نہیں کررہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو کئی بار بتایا کہ معاملہ ٹوئٹر سے نہیں بلکہ فیس بک سے شروع ہوا لیکن انہیں سمجھ ہی نہیں آرہا اور ابھی تک اس سلسلے میں ملوث کسی اکاؤنٹ کو ٹریس بھی نہیں کیا جاسکا۔