وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بوناراست کنیکٹیوٹی جدید تکنیکوں کے ذریعے مالیاتی لین دین کو فروغ دینے کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہے۔
بوناراست کنیکٹیوٹی کے نفاذ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سب کو خوش آمد کہتا ہوں اور اس منصوبے میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک نے بہت اچھا کام کیا ہے، پہلے میں کچھ غلطیاں صحیح کرنا چاہوں گا، کرنداز کے سی ای او نے بتایا کہ اس کے مکمل ہونے کا وقت 5 سال تھا لیکن اسے 5 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے، بونا کا مطلب ہے ’بنایا‘ ہے یعنی ’بلڈنگ‘۔
شہباز شریف نے بتایا کہ بونا راست کا نفاز ہمارے لیے بہت اہم ہے، یہ پاکستان کی ڈیجیٹل پیمنٹ انفرااسٹرکچر کو دنیا بھر تک پھیلا دے گا، آج ہمارا ملک وسیع تر مالیاتی ایکو سسٹم نظام میں ضم کر کے گورننس کی نئی جہت میں داخل ہو رہا ہے، یہ اقدام ہمارے عرب ممالک کے ساتھ تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کردے گا، اس کا مقصد بیرون ملک پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بونا راست اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان کس طرح جدید ٹیکنالوجی کو نافذ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے اور یہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب ملک اپنی 77ہویں سالگرہ منا رہا ہے ۔
قبل ازیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں میکرو اکنامک استحکام آرہا ہے، باناراست کنیکٹیوٹی ایک انتہائی اہم قدم ہے، وزیر اعظم کی چئرمین شپ میں ہم نے ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معیشت بہترین کی جانب گامزن ہے، ایک ہفتے پہلے ہم نے ٹرانسفارمیشن ٹیم سے مشاورت کی اور ہم سعودی کی ٹرانسفارمیشن سے بہت کچھ سیکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی روپےکی قدرمستحکم ہورہی ہے، ڈیجیٹل کی اکانومی طرف بڑھناخوش آئند ہے، پالیسی ریٹ بھی بڑھ رہا ہے، سرمایہ کار بھی ملک میں آرہے ہیں، معیشت پر اعتماد بحال ہو ا رہا ہے، اس کے ساتھ ہم اسٹرکچرل ریفارمز کے ویژن پر بھی پر عزم ہیں، ترسیلات کسی بھی ملک کی لائف لائن ہوتے ہیں اور یہ پاکستان کے لیے بھی لائف لائن ہے، ہم نے جالائی میں 3 ارب ڈالر کے ترسیلات موصول ہوئے۔
خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔