اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات عارضی طور پر ملتوی کر دیئے۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ قانون اور رولز میں تبدیلی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ، قانون، سپشل سیکرٹری اور سیکرٹری الیکشن کمیشن ہوں گے۔
اس حوالے سے الیکشن الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات بارے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، قانون ،الیکشن کمیشن حکام، چیف کمشنر اور ڈی سی اسلام آباد نے شرکت کی۔
وزرات داخلہ نے نئے شیڈول کی سفارش جبکہ وزارت قانون نے حمایت کی۔
ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کی گئی جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے،
اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن قوانین میں ترامیم سے الیکشن کے انعقاد میں تاخیر ہوتی ہے، ترامیم سے الیکشن کمیشن کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے، قانون سازی میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں سمیت تمام مراحل دوبارہ شروع کرنے پڑتے ہیں۔