جھنگ ڈاکٹر صدف نقوی کی شاندار کارکردگی تازہ ترین حکومتی رپورٹ میں دوسرے نمبر پر آئی ھے

Pinterest LinkedIn Tumblr +

جھنگ.میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال جھنگ ڈاکٹر صدف نقوی کی شاندار کارکردگی تازہ ترین حکومتی رپورٹ میں دوسرے نمبر پر آئی ھے

جھنگ (بیوروچیف حسنین آ ہیر سے )میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال جھنگ ڈاکٹر صدف نقوی کی شاندار کارکردگی تازہ ترین حکومتی رپورٹ میں دوسرے نمبر پر آئی ھے
جو کہ جھنگ کی عوام کیلئے ایک خوش آئند ھے تفصیلات کے مطابق آمدہ رپورٹ تازہ ترین حکومت پنجاب بجٹ 2024,25 ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال جھنگ میں مثالی نظم و ضبط، انتظامی امور میں کارکردگی، مریضوں کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ریلیف دینا۔ہسپتال کے ترقیاتی کاموں کی موثر نگرانی کرنا ماہ جون 2024 ،25 کے بجٹ کو رولز اینڈ پالیسی کے ساتھ ہسپتال کے ہر شعبے پر خرچ کرنے کی جو ڈاکٹر صدف نقوی نے کارکردگی دکھائی ھے حکومت پنجاب کی گڈ گورنس بک میں قابل تحسین اور حکومتی رپورٹ میں صوبہ بھر کے میڈیکل سپرٹنڈنٹس میں دوسرے نمبر پر شمار کیا ھے یہ اعزاز صرف ایک میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر صدف نقوی کے لیے نہیں بلکہ پورے ضلع کے لیے فخر کی بات ھے ڈاکٹر صدف نقوی نے اپنے منصب کا حق ادا کرتے ہوئے جس جانفشانی، دیانتداری اور عوام دوست رویے سے اپنے فرائض انجام دیے ہیں، وہ نہ صرف قابلِ ستائش ہیں بلکہ دوسرے اضلاع کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹس کے لیے مشعل راہ بھی ہیں ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں ان ڈور آؤٹ ڈور نئی و پرانی ایمر جنسی میں مریضوں کی دیکھ بھال و انتظامی امور کی خدمات کے میدان میں ان کی بھرپور موجودگی، اپنے دفتر میں موجودہ حکومت کی ھدایات کو قابل فخر بنانے کی خاطر اپنے دفتر کا دروازہ کھلا رکھا ھوا ھے جیسے روزانہ کھلی کچہری کا انعقاد، اور شکایات کا فوری ازالہ رھا ھے نیز، بارشوں، صفائی، انسدادِ تجاوزات، و صحت کے شعبہ جات کی نگرانی اور دیگر امور میں خود و ان کے متحرک ماتحتوں کی ٹیم نے حقیقی تبدیلی کو ممکن بنایا ہے۔ان کی اس کارکردگی کو جب پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں درجہ بندی کرتے ہوئے نمایاں پوزیشن عطا کی، تو اس میں ڈاکٹر صدف نقوی کی شاندار کارکردگی پائی اور پنجاب کے پورے ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹس میں ڈاکٹر صدف نقوی کو دوسرا درجہ دیا جو جھنگ کے عوام کے لیے قابل فخر اور یہ ایک بڑی خوشخبری بنی۔ ضلعی سطح پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اھم شخصیات، معززین علاقہ، منتخب عوامی نمائندگان، صحافی برادری اور سول سوسائٹی نے ڈاکٹر صدف نقوی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ھے۔یقیناً اس طرح کی حوصلہ افزائی نہ صرف ڈاکٹروں کو مزید بہتر کام کرنے پر آمادہ کرتی ہے بلکہ عوام میں بھی اعتماد اور اطمینان کا جذبہ پروان چڑھتا ھے۔ ڈاکٹر صدف نقوی جیسے فرض شناس، محنتی اور خلوص نیت سے کام کرنے والی ایم ایس ڈاکٹر صدف نقوی جیسی ملک و قوم کی اصل سرمایہ ہیں۔جھنگ کی عوام دعا گو ھے کہ وہ اسی طرح اپنی قابلیت، دیانت داری اور جذبے سے ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال جھنگ کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں۔ ان کی کامیابی، عوامی خدمت کے جذبے اور قیادت پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں میڈیا ٹیم نے ایپکا جھنگ کے سینئر رھنما و اکاؤنٹنٹ ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال جھنگ چوھدری منظور احمد سے حکومت پنجاب کی رپورٹ کے متعلق پوچھا کہ آپ کی محنت رنگ لائی ھے کہ آپ کے بجٹ 2024,25 کا ریکارڈ قابل تحسین بنانے پر ڈاکٹر صدف نقوی پنجاب کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹس کی کارکردگی میں دوسرے نمبر پر ائی ھیں تو چوھدری منظور احمد اکاؤنٹنٹ نے کہا کہ الحمدللہ جب سے ڈاکٹر صدف نقوی میڈیکل سپرٹینڈنٹ تعینات ھوئی ھے انہوں نے ھمیشہ اپنے ماتحتوں کو سختی سے حکم دیا ھے کہ گورنمنٹ فنڈ قانون کے مطابق خرچ ھو گا جس کا چیک اینڈ بیلنس کے ساتھ ساتھ ریکارڈ کو درست رکھنا قانونی اور ضروری ھو گا بطور اکاؤنٹنٹ ایم ایس کے احکامات پر عملدرامد کرنا میرا فرض ھے اور قبل ازیں بھی میں بطور اکاؤنٹنٹ اپنے ریکارڈ کو درست رکھتا آیا ھوں اس لیے آج پورے پنجاب میں میڈیکل سپرٹینڈنٹ جھنگ ڈاکٹر صدف نقوی کارکردگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آئی ھے جس سے جھنگ کی عوام و ملازمین ھسپتال خوش اور ایم ایس صاحبہ کو مبارکباد دیتے ھیں

Share.

Leave A Reply