گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے آج مری سمر کیمپ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت محترمہ پروین مسعود بھٹی صاحبہ نے کی۔
اجلاس میں محترمہ سعدیہ جلیل خان ڈپٹی ڈی ای او، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سیٹلائٹ ٹاؤن بہاولپور کی وائس پرنسپل محترمہ شمیم اقبال، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ماڈل ٹاؤن کی پرنسپل محترمہ شمیم حمید، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صادق ماڈل، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول 12 بی سی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملتانی گیٹ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خانقاہ شریف، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کمپری ہینسو، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول گوٹھ گھنی اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بستی بندرا کی فوکل پرسنز نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایگزیکٹو ممبرز مسز تبندہ طارق صاحبہ اور مسز فوزیہ شوکت صاحبہ بھی شریک تھیں۔
اجلاس کے دوران مری سمر کیمپ کے انتظامات، طالبات کی شرکت، رہائش، سفری امور، نظم و ضبط اور مختلف تربیتی و تفریحی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مسز فخرہ صاحبہ نے شرکاء کو سمر کیمپ کے اغراض و مقاصد اور انتظامی امور کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔
محترمہ پروین مسعود بھٹی صاحبہ نے کہا کہ ایسے تربیتی کیمپس طالبات میں خود اعتمادی، نظم و ضبط، قیادت اور قومی جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر تمام اداروں کو بروقت تیاری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے آج مری سمر کیمپ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت محترمہ پروین مسعود بھٹی صاحبہ نے کی
Share.