Saturday, September 14

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن انڈیکس، 23 ممالک نیچے گئے

Pinterest LinkedIn Tumblr +

*“ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن انڈیکس، 23 ممالک نیچے گئے”*

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں کُل 23 ممالک نیچے گئے۔
جبکہ!
25 ممالک بہتری کی طرف آئے۔

*‘پاکستان نیچے جانے والے 23 ممالک میں شامل ہے۔*

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق:
انڈیکس میں 131 ممالک نے اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
جبکہ!
*‘افغانستان 116 ویں نمبر پر ہے۔*
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں ڈنمارک، فن لینڈ اور نیوزی لینڈ سب سے بہتر ممالک ہیں۔
*‘جن کا 180 ممالک کی فہرست میں سب سے بہتر 88 اسکور ہے۔*
بہترین ممالک میں ناروے، سنگا پور اور سوئیڈن 85 اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر، سوئٹزر لینڈ 84 اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ:
پبلک سیکٹر کرپشن میں بھارت کا اسکور 40 ہے۔
جبکہ!
*‘پاکستان کا 28 ہے۔*

پبلک سیکٹر کرپشن میں بھارت، مالدیپ، کوسوو اور مصر سمیت کئی ممالک پاکستان سے بہتر پوزیشن پر ہیں۔
پاکستان کے علاوہ میانمار کا بھی پبلک سیکٹر کرپشن اسکور 28 ہے۔

_*رپورٹ: ہیلپ لائن (786) نیوز*_

Share.

Leave A Reply