لائیو پروگرام میں یوکرین کے صحافی  نے سیاست دان کو پھینٹی لگا دی، ویڈیو  پھیل گئی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

*”لائیو پروگرام میں یوکرین کے صحافی  نے سیاست دان کو پھینٹی لگا دی، ویڈیو  پھیل گئی

“*

روس کے ہمسایہ ملک یوکرین میں ایک ٹی وی پروگرام میں اس وقت شدید جنگ و جدل کا منظر پیش آیا جب دو مہمانوں کے بیچ گرما گرمی انتہا کو پہنچ گئی۔
یوکرین اور روس کے بیچ بحران سے متعلق ٹاک شو میں شریک ایک صحافی نے اپوزیشن پارٹی سے تعلق رکھنے والے مہمان پر حملہ کر دیا۔
اس کے بعد دونوں افراد میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
اس پروگرام کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہو گئی۔

العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق:
جھگڑے کا آغاز اس وقت ہوا جب صحافی یوری بوتوسوف نے سیاست دان نیسٹر شوفریش کے پاس آ کر ان کے چہرے پر تھپڑ جڑ دیا۔
اس پر دونوں افراد ایک دوسرے کے ساتھ بری طرح گتھم گتھا ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق:
*’اس سے قبل مباحثے میں گرما گرمی اس وقت پیدا ہوئی جب سیاست دان نیسٹر شوفریش سے یہ پوچھا گیا کہ آیا روسی صدر ولادی میر پوتین ایک “مجرم” ہیں، شوفریش نے کرملن کی مذمت کو مسترد کرتے ہوئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔*
اس موقع پر مہمان صحافی نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ:
*”یہاں اسٹوڈیو میں ہمارے بیچ ایک روسی ایجنٹ بھی موجود ہے”*
جب بحث نے زیادہ شدت اختیار کی تو صحافی یوری بوتوسوف اپنی جگہ سے اٹھ کر شوفریش کے پاس گیا اور اچانک سے ان کے چہرے پرطمانچہ جڑ دیا۔
اس کے بعد شوفریش کو زمین پر گرا کر ان پر چڑھ گئے جیسے کشتی کے اکھاڑے میں پہلوان ایک دوسرے کے ساتھ کرتے ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ:
سیاست دان شوفریش یوکرین میں اپوزیشن پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔
یہ پارٹی روس کی ہمنوا ہے۔

  • _*رپورٹ: ہیلپ لائن (786) نیوز*_
Share.

Leave A Reply