حصولِ تعلیم کے ساتھ کھیلوں کا انعقاد خوش آئندہے۔نوید انورصدیقی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

حصولِ تعلیم کے ساتھ کھیلوں کا انعقاد خوش آئندہے۔نوید انورصدیقی

 

 

 

 

 

 

 

 

گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین میں فٹ سال کے نمائشی میچ کے موقع پر نوید انور صدیقی کا خطاب

پرنسپل پروفیسر مس سمیرا صبیح نے بال کو ہٹ لگا کر میچ کا افتتاح کیا۔

گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین نے گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج لائنز ایریا کو 2-1 گولز سے شکست دے کر پاکستان ڈے فٹسال کا نمائشی میچ اپنے نام کرلیا۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کا زیادہ سے زیادہ انعقاد ضروری ہے یہ بات آل سند ھ افیسرز ایسوسی ایشن کے جوائنٹ انچارج نے 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین میں فٹ سال کے نمائشی میچ کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔جب کے ٹورنامنٹ کا افتتاح پرنسپل پروفیسر مس سمیرا صبیح نے بال کو ہٹ لگا کر نمائشی میچ کا افتتاح کیا، اس موقع پر نوید انور صدیقی، ایاز منشی، ایم نسیم، خلدون راجہ، سلمان اسماعیل، مہوش خان، عظمیٰ شیخ، فوزیہ فلک، اصغر عظیم، قمر خان، جعفر حسین، ندیم صدیقی، اور میڈیا کورڈینیٹر کاشف فاروقی بھی موجود تھے۔اس میچ میں گورنمنٹ کالج اسلامیہ برائے خواتین نے گورنمنٹ ڈگری کالج لائنز ایریا کو دو، ایک سے شکست دے کر یوم پاکستان کا نمائشی میچ اپنے نام کرلیا، اس میچ میں حدیقہ شوکت، گول کیپر سایرا آفتاب، آمنہ، فضاء اور کشف معصومانہ نے اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ دوسری جانب رومانہ عظمت، ایمان، روعربہ نور، ارم عزیز، مسکان اور لوئزہ فاروقی نے بھی اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کیا، مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ حصولِ تعلیم کے ساتھ کھیلوں کا انعقاد خوش آئندہے۔مجھے آج کا میچ دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی کہ پاکستان میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھیلاڑیوں کا بھی کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل ہونا خوش آئند لمحہ ء ہے اور جس ملک میں خواتین بھی مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں گی تو انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کہ پاکستان کی خواتین کھلاڑی بھی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے کر بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کرے گی۔ گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین میں فٹ سال کے نمائشی میچ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خواتین کھلاڑیوں سے یہ بھی کہوں گا کہ حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ملائے۔جس سے صحت مند معاشرے کی تشکیل پا سکے۔ بہترین میچ کے منعقد کرنے پر منتظمین کو مبارک باد دی اور کہا کہ کالج کے جو بھی بنیادی مسائل ہیں ان کو حل کرنے کی یقین دہانی اور اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Share.

Leave A Reply