کراچی (رپورٹ سید آصف علی ) سول اسپتال کراچی میں آنے والے ہزاروں مریضوں اور تیمارداروں سے عید گاہ ٹریفک سیکشن سائوتھ پولیس اہلکاروں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری،
کراچی (رپورٹ سید آصف علی ) سول اسپتال کراچی میں آنے والے ہزاروں مریضوں اور تیمارداروں سے عید گاہ ٹریفک سیکشن سائوتھ پولیس اہلکاروں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری،
خواتین، بچوں اور بزرگوں کے ساتھ آنے والوں کی موٹر سائیکلوں کو اٹھاکر لے جاتے ہیں اور ان سے لفٹر اور چالان کے نام پر کھلے عام بھتہ و رشوت وصولی کی جارہی ہے،
میاں اور بیوی اپنے بیمار بچے جسے Canola لگا ہوا تھا، ٹریفک پولیس کے اہلکار بیمار بچے سمیت عید گاہ ٹریفک چوکی لے گئے، جبکہ خاتون کو فٹ پاتھ پر بیٹھا کر چلے گئے،
عید گاہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی من مانیوں کے خلاف ایس ایس پی ٹریفک پولیس سائوتھ اور ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،
اس ضمن میں معروف انسانی و سماجی حقوق کے رہنما فہیم صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوام میں قانون کا شعور نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک پولیس کی من مانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ، محکمہ بلدیات سندھ، بلدیہ اعلیٰ کراچی سمیت ٹریفک پولیس کی زمہ داری ہے کہ وہ عوام میں ٹریفک قوانین کی آگاہی پیدا کرے تاکہ شہری پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی لوٹ مار سے بچ سکیں،
انسانی و سماجی حقوق کے رہنما فہیم صدیقی نے وزیر اعلی سندھ، چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، کمشنر کراچی سمیت تمام قومی و صوبائی کے ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری اداروں اور ٹریفک پولیس میں موجود کالی بھیڑوں اور کرپٹ اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور سول اسپتال میں پارکنگ کے مسائل حل کئے جائیں۔