پریس ریلیز 8 اپریل 2022
ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا پیکا ترمیمی آرڈیننس پر بیان
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اسلام آباد ہائیکورٹ کے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے اور پورے ملک کی عوام اور صحافی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس کا کالعدم ہونا باعث مسرت ہے سلیکٹڈ عمران خان آمر بن کر اظہار رائے کی آزادی چھیننا چاہتے تھے اور پاکستان پیپلزپارٹی پہلے ہی اس کالے قانون کو مسترد کرچکی تھی آج آسلام آباد ہائی کورٹ نے اسکو غیر آئینی قرار دیکر ایک آئینی اقدام کیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ نااہل عمران خان حکومت کی جانب سے ایوان صدر کو سازشوں کا گڑھ بنادیا گیا ہے ۔