حمزہ شہباز کی سیاحوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

حمزہ شہباز نے سیاحتی مقامات پر شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے صوبائی انتظامیہ کوقطر سے ہدایات جا ری کی ہےکہ مری سمیت پنجاب کے دیگر سیاحتی مقامات پرسیاحوں کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہاکہ سیاحتی مقامات پر اوورچارجنگ کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا، انتظامیہ اوورچارجنگ اور کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مجھے کسی شہر سے اس ضمن میں شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہو گی۔
انہوں کی ہدایت جاری کی کہ سیاحوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ آؤٹ آف باکس اقدامات اٹھائے، مری ، دیگر تاریخی و تفریحی مقامات اور شہروں میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان پر من وعن عملدرآمد کیا جائے۔