پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) نے کراچی کے کھارا در علائقے میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

Pinterest LinkedIn Tumblr +

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) نے کراچی کے کھارا در علائقے میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) نے کراچی کے کھارا در علائقے میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ پارٹی نے کراچی میں دہشتگردی کی ابھرتی ہوئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے کراچی یونیورسٹی میں خوکش بم دھماکہ ہوا۔ اس کے بعد صدر میں بم دھماکہ ہوا۔ آج صدر کے قریب کراچی کے کاروباری کپڑا مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) نے شہریوں کو اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جان اور مال کی حفاظت احتیاط سے کریں۔ پارٹی نے کراچی کے تمام کارکنان کو ہدایت کی ہے وہ زخمی ہونے والے شہریوں کی امداد کریں اور ان کے مناسب علاج کی نگرانی کریں۔ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے۔ ہم عوام کا بموں سے قتل عام کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔

Share.

Leave A Reply