ملک بھرمیں پری مون سون بارشوں کاسلسلہ آج سے شروع ہوگا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ملک بھرمیں پری مون سون بارشوں کاسلسلہ آج سے شروع ہوگا
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، پری مون سون بارشوں کے تناظر میں متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

میٹ آفس کے مطابق اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں آج شام سے بارش کا امکان ہے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں مون سون سلسلہ ایک روز بعد داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اس دوران تین روز تک بارشیں اور تیزآندھی کا امکان ہے۔ بارشوں کے دوران درجہ حرارت 36 ڈگری تک رہے گا۔ متوقع بارشوں کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا۔ محکمے کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔ تاہم ملتان میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری رہے گا۔

پنجاب/اسلام آباد

پنجاب میں راول پنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، ساہیوال، میں گرد آلود ہوائیں آندھی چلنے کی توقع ہے۔ خانیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، خانپور اور رحیم یار خان میں گرد آلود ہوائیں آندھی چلنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سیالکوٹ میں تیز آندھی کے بعد بارش سے ٹین کی چھتیں اڑ گئیں۔ مری اور چولستان کے متعدد علاقوں میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

خیبر پختو نخوا

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان

سبی، بولان، نصیر آباد، جھل مگسی، مستونگ، زیارت، بارکھان، ژوب، کوئٹہ، قلات، خضدار، چمن اور ہرنائی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوا ؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان

15 جون (بدھ) شام / رات سے 23 جون (جمعرات ) کے دوران بھمبر، کوٹلی، میر پور ، پونچھ، باغ، حویلی، ہٹیاں ، مظفر آباد، نیلم ویلی اورگلگت بلتستان (استور، غذر ، گلگت ، دیامیر ، ہنزہ اور اسکردو) میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

سندھ

جمعرات کے روز صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ17 (شام/رات) سے 19 جون کے دوران سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

Share.

Leave A Reply