حیدرآباد 18 جون 2022
ہٹڑی پولیس کی برقت کاروائی، چوری شدہ کار چند گھنٹوں میں برآمدگی کے بعد اصل مالک کے حوالے
تھانہ ہٹڑی کی رہائشی ڈاکٹر صائمہ عمران نے پولیس کو اطلاع دی کہ چند نامعلوم ملزمان انکی ٹویوٹا کرولا کار نمبر BRV-993 رنگ سفید چوری کرکے ہالا کی جانب فرار ہوگئے ہیں
ایس ایچ او تھانہ ہٹڑی انسپیکٹر زاہد حسین لغاری نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کار کا تعاقب کرتے ہوئے ہالا تھانہ سیکاٹ کی حدود سے مذکورہ کار کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ کار چور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
ہٹڑی پولیس نے کار برآمدگی کے بعد اسکے اصل مالک کے حوالے کردی، کار برآمدگی کے بعد کار مالک نے حیدرآباد پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا