پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی مرکزی قیادت نے سندھ میں پیدا ہونے والی لسانی فسادات کی سازش کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی مرکزی قیادت نے سندھ میں پیدا ہونے والی لسانی فسادات کی سازش کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرم کا کسی بھی قوم سے تعلق ہو؛ وہ مجرم ہے۔ زبان اور قومیت کے بنیاد پر کوئی مجرم اچھا یا برا نہیں ہوسکتا۔ عوام امن چاہتے ہیں۔ انصاف چاہتے ہیں۔ عوام دشمن قوتیں ہمیشہ لسانی اور مذہبی تضادات کو ہوا دے کر غریبوں کو آپس میں لڑاتی ہیں۔ سندھ میں اس وقت جو صورتحال پیدا ہو رہی ہے وہ امن اور عوام کے خلاف سازش ہے۔
پارٹی چیئر پرسن نے تمام کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لسانی فسادات میں سندھ نے پہلے ہی بہت نقصان برداشت کیا ہے۔ اب سندھی اور پشتو بولنے والوں کو آپس میں نفرت بڑھانے کے بجائے محبت اور بھائی چارہ قائم کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔ سندھ میں اس وقت جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خاص طور پر سندھ حکومت کے لیے باعث شرم ہے۔ ہم کو اس ظالم اور سازشی نظام کے خلاف مل کر جدوجہد کرنی ہے۔

Share.

Leave A Reply